شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیح، نوید بیگ

شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیح، نوید بیگ

واٹر اے ڈی ایم مشین سے معیاری پانی کی ہر وقت دستیابی ممکن ہوگییتیموں کی کفالت و صحت کے منصوبے بھی جاری ،چیف ایگز یکٹو الخدمت

کراچی(سٹی ڈیسک)الخدمت کراچی چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ نے گلشن شمیم  فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں پینے کے صاف اور معیاری پانی کی24 گھنٹے فراہمی کا منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ واٹراے ڈی ایم مشین کے ذریعے پینے کا پانی 24 گھنٹے دستیاب ہوگا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الاسلام ،یوسی چیئر مین خواجہ قمر،امیر ضلع گلبرگ کامران سراج اور ناظم علاقہ تو صیف اقبال بھی موجود تھے ۔چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو گھروں پر پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،لوگ مشکلات کا شکار ہیں ،شہر میں پانی کی عدم دستیابی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے الخدمت اپنی توجہ اس شعبے پر مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو پینے کا صاف اور معیاری پانی فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی شہر میں اس وقت الخدمت کے 73واٹر فلٹریشن کام کر رہے ہیں ،الخدمت زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے، 2500 باہمت یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے ۔ ہم صحت کے شعبے میں بھی کام کر رہے ہیں۔ شہر میں 5بڑے اسپتال ،میڈیکل سینٹرز اور کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں ،شعبہ کمیونٹی سروسز کے تحت پورے شہر میں ہیلپ سینٹرز قائم ہیں ،جہاں سے ضرورت مند اپنی ضرورت کے تحت پیشنٹ بیڈ ،بیساکھیاں ،وہیل چیئرز اور دیگر سامان حاصل کرسکتے ہیں ،سیکڑوں غریب بچوں کی شادیوں کیلئے جہیز پاکسز کی صورت میں معاونت کر رہے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں