تھیلسیما کے بچوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے بلڈ کیمپ
تھیلسیما کے بچوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے بلڈ کیمپ ہلال احمر سرگودھا نے تاجروں اور شہریوں سے خون کے عطیات وصول کئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ اور انجمن تاجران ٹرسٹ پلازہ سرگودھا کی کاوشوں سے تھیلسیما کے معصوم بچوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں ہلال احمر سرگودھا اور القائم فاؤنڈیشن کی ٹیموں نے خدمت کے جذبے سے سرشار تاجروں اور شہریوں سے خون کے عطیات وصول کئے . بلڈ کیمپ کے موقع پر ٹرسٹ پلازہ سرگودھا کے سینئر عہدیداران نے مثالی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 325 بوتل خون کا عطیہ کر کے سرگودھا میں ایک ریکارڈ قائم کر دیا. بلڈ کیمپ میں خصوصی شرکت ایس پی انویسٹیگیشن عمران عباس چدھڑ. ایم این اے محترمہ ارم حامد. سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری حامد حمید. صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ یاسر قیوم. میاں عمران. میاں یعقوب. ایگزیکٹو ممبر اویس تنویر. میاں یعقوب. راؤ طارق لائیو نیوز نے شرکت کر کے ٹرسٹ پلازہ سرگودھا کے تاجروں اور عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران ٹرسٹ پلازہ سرگودھا انتھک محنت اور انسانیت سے محبت نے یہ ثابت کر دیا کہ مشکل گھڑی میں سرگودھا ہمیشہ آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں آپ کی بھرپور شرکت کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی جانوں کو نئی امید ملی. یہ صرف ایک کارنامہ نہیں بلکہ انسانیت کی اعلیٰ مثال ہے ۔