انٹر تحصیل و انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان

انٹر تحصیل و انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی  ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر تحصیل و انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

کبڈی سیدلچسپی رکھنے والے تمام کھلاڑی اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوں گے ۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹر تحصیل کبڈی مقابلے 22اپریل 2026کو جبکہ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی کے مقابلے 28اپریل 2026کو کھیلے جائیں گے ۔

میڈم صائمہ منظور نے ہدایت کی کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی اپنی مکمل سپورٹس کٹ کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں۔ مزید برآں، شناخت کی تصدیق کے لیے اصل شناختی کارڈ یا نادرا کا جاری کردہ ب فارم (CRC) ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام کھلاڑی 22 اپریل کو بروقت کمپنی باغ سرگودھا میں رپورٹ کریں تاکہ مقابلوں کا آغاز منظم انداز میں کیا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں