ایسٹر کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر شکریہ ، مسیحی برادری

ایسٹر کے دوران بہترین سکیورٹی  انتظامات پر شکریہ ، مسیحی برادری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسیحی برادری کے وفد کی ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا سے ملاقات، ایسٹر اور دیگر حالیہ مذہبی تقریبات کے دوران پولیس کی جانب سے کیے گئے بہترین سکیورٹی انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

مسیحی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پولیس نے ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے ۔ پولیس جوانوں کی الرٹ ڈیوٹی کی بدولت مسیحی برادری نے اپنی مذہبی عبادات اور خوشیاں مکمل امن و سکون اور بلا خوف و خطر منائیں۔ اس موقع پر اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری اور پولیس کا اولین فرض ہے ۔پولیس اور عوام کے درمیان یہ ہم آہنگی ہی معاشرے میں امن کی ضامن ہے ۔ تمام اہم تقریبات کی سکیورٹی کو سی سی ٹی وی کیمروں اور خصوصی نفری کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ کوئی شرپسند عنصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں