پنجاب بھر میں 1کروڑ، 73لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز اختتام پذیر آخری دن ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے گئے ،حالیہ مہم کے دوران پنجاب بھر میں 1 کروڑ، 73 لاکھ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔۔۔
لاہور کے تمام ماحولیاتی نمونے منفی ہیں،انساد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا تھا کہ والدین انسداد پولیو مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ،پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے لاہور میں وائرس کی انٹری کو روکنا ترجیح ہے ،پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کی بدولت وائرس کو منفی کیا گیا ہے ،2026 پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا سال ہے ۔