تاجروں کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے :گورنر

تاجروں کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے :گورنر

دنیا اب پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی :تقریب سے خطاب

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری اور کاروباری برادری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت۔تقریب میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن انڈسٹری کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔گورنر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کی بدولت کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔ صدر، وزیراعظم ،فیلڈ مارشل اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ہمیں اپنی کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ ایڈورٹائزنگ انڈسٹری پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔دنیا اب پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

امریکہ اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان نے جو ثالثی کا کردار ادا کیا ،پوری دنیا پاکستان کی معترف ہو گئی ہے ۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان سر فخر سے بلند کر دیا۔کاروباری برادری کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔ہمیں اپنی کاروباری برادری کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ۔کاروباری برادری کو نقصان پہنچانے ، تنگ کرنے ، بھتہ مافیا اور ڈکیتی جیسے واقعات پر حکومت کی زیرو ٹالرینس اختیار کئے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں