یوم امتیاز اکبریہ ماڈل ہائی سکول کی تقریب ‘طلبا میں شیلڈز تقسیم

 یوم امتیاز اکبریہ ماڈل ہائی سکول کی تقریب ‘طلبا میں شیلڈز تقسیم

یوم امتیاز اکبریہ ماڈل ہائی سکول کی تقریب ‘طلبا میں شیلڈز تقسیم تقریب میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ معروف شخصیات ، والدین کی شرکت

میانوالی (نامہ نگار)اکبریہ ماڈل ہائی سکول کے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ عبد المالک ، مہتمم پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ عطاالمصطفیٰ کی سربراہی میں یوم امتیاز اکبریہ ماڈل ہائی سکول کی تقریب کا انعقاد مہمان خصوصی خالد محمود خان ڈی ای او فرحان خان پرنسپل ٹیوٹا تھے تقریب میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ معروف شخصیات ، والدین ، طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق یوم امتیاز تقریب مقررہ وقت کے مطابق نو بجے شروع ہوئی مہمان اعزاز تقریب پروفیسر ڈاکٹر قاری ظفر اقبال ، حفیظ اللہ خان ایے ای او ، عظمت اللہ خان ایے ای او ، سید نصیر شاہ سابق پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول ، معروف ماھر تعلیم محمد ابوبکر ، عاشق کلیم خان ، تھے تقریب کے مہمان خصوصی خالد محمود خان ڈی ای او ، انجینئر فرحان خان پرنسپل ٹیوٹا اور دیگر مہمانان گرامی نے اکبریہ ماڈل ہائی سکول کے مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈز تقسیم کیں شیلڈز حاصل کرنے والے طلباء میں ذاکر شاہ ، شیراز سکندر ، عبان حسن، عبدالاحد ، محمد نعمان ، محمد فیاض ، جوادالحق ، حاجی انیس ، محمد انعام اللہ ، محمد حسنین ، محمد شعبان ، محمد استفاق ،محمد ابراھیم ،محمد عدین ، محمد تجمل ، احمد رضا ، محمد سبحان ، محمد کامران شامل ھیں جبکہ اکبریہ ماڈل ہائی سکول کے سابق پرنسپل صاحبان کو اعتراف خدمات میں خصوصی شیلڈز دی گئیں صاحبزادہ عبد المالک سرپرست اعلیٰ نے مہمان خصوصی خالد محمود خان کے ھمراہ سابق پرنسپل پروفیسر حافظ مظہر قیوم ، عبد القیوم خان مرحوم کی شیلڈ بیٹے نیر قیوم خان نے حاصل کی ، عبدالرحمن ، محمد مسعود خان مرحوم کے صاحبزادیے جہانزیب خان نے حاصل کی اور حافظ محمد صلاح الدین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ تقریب سے خالد محمود خان ڈی ای او ، صاحبزادہ عبد المالک نے خطاب کیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں