جوس کے استعمال سے اموات کی تصدیق نہیں ہوئی، ڈی ایچ او اسلام آباد

جوس کے استعمال سے اموات کی  تصدیق نہیں ہوئی، ڈی ایچ او اسلام آباد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر راشدہ بتول نے کہا ہے کہ جوس کے استعمال سے اموات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔۔۔

 عوام ایسی افواہوں پر پریشان نہ ہوں، ابتدائی تحقیقات میں متعلقہ ہسپتالوں سے مریضوں کا ریکارڈ اور ہسٹری چیک کی گئی جس سے یہ حقائق سامنے آئے کہ ایک مریض جوس کے استعمال سے پہلے ہی سینے میں درد اور قے کی شکایت میں مبتلا تھا جبکہ دوسرے مریض کی ہسٹری میں جوس پینے کا کوئی ذکر موجود نہیں تھا۔ اسی طرح دیگر کیسز میں بھی علامات تو سامنے آئیں لیکن کسی مضر جوس کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں