بلال یاسین کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

بلال یاسین کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

رواں مالی سال تاریخ کے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے :وزیر ہاؤسنگ

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حلقے میں مکمل ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ حلقہ عمائدین اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا پرتپاک استقبال اور شکریہ ادا کیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے مختلف علاقوں میں مجوزہ منصوبہ بندی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں صاف پانی کے یقینی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال کروائے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر کا جال بچھایا جارہا ہے ۔ قائد میاں محمد نواز شریف اندرون لاہور کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ رواں مالی سال میں پنجاب کی تاریخ کے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے ۔ انشاء اللہ اگلا مالی سال بھی ترقیاتی و فلاحی کاموں کی نئی مثال لائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں