مچھروں کی بھرمار، صوبے میں ڈینگی کیسز رپورٹ
ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ڈینگی سرویلنس تاحال شروع نہ کی جا سکی
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) شہر میں مچھروں کی بھرمار لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونا شروع ،لاہور میں ایک ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ڈینگی سرویلنس تاحال شروع نہ کی جا سکی ،رواں سال پنجاب میں اب تک 16 ڈینگی کیسز رپورٹ، لاہور میں رواں سال سے اب تک تین کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،رواں سال ڈینگی وائرس میں اضافہ کا امکان ہے ،صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ پر مکمل فوکس کیا جا رہا ہے شہریوں کو بھی چاہئے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں جس گھر سے بھی ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا ،وہان پر ریڈ سٹکیر لگایا جائے گا جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں ڈینگی سپرے لازمی کرائیں۔