ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ،سندھ حکومت

 ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ،سندھ حکومت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے الزامات کو مسترد کردیا۔

سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ منعم ظفر کی میڈیا ٹاک سراسر جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے پر مبنی ہے ، کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے ، جماعت اسلامی نو ٹاؤنز میں اپنی کارکردگی پر توجہ دے ۔ آپ کے ٹاؤنز میں کرپشن ہو رہی ہے جس کا جواب جماعت اسلامی کو دینا ہوگا، منعم ظفر کے دورِ نظامت میں جماعت اسلامی پر کرپشن کے الزامات کا سلسلہ شروع ہوا، میئر کراچی نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے ۔ ماضی میں ایمانداری کا ڈھونگ رچانے والی جماعت اب خود کٹہرے میں ہے ، سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کے کاموں سے جماعت اسلامی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، لیاری سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی واضح ہے ۔ جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی قد بڑھانے کی کوششیں اب کامیاب نہیں ہوں گی، منعم ظفر اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پیپلز پارٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں