جنرل ہسپتال:نرسنگ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی ورکشاپ
لاہور(ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹاف رپوٹر سے) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج فاروق افضل نے کہا ہے کہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے مریض سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ نرسنگ فیکلٹی اور سٹاف کو اپنے علم اور پیشہ ورانہ مہارت کو مسلسل بڑھانا چاہیے۔
ایک مسیحا کا مثبت اور ہمدردانہ رویہ بیماروں میں زندگی کی نئی امید اور جینے کی امنگ پیدا کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف نرسنگ لاہور جنرل ہسپتال کے زیرِ اہتمام نرسنگ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔