گوجرہ میں دو مختلف وارداتیں مسلح ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار
گوجرہ (نمائندہ دنیا )مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل و رکشہ سے محروم کر دیا۔چک نمبر 366 ج ب کا رہائشی اعجاز علی موٹر سائیکل پر گنڈا سنگھ روڈ اشرف کالونی جا رہا تھا کہ۔۔۔
دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔اسی طرح چمنی شاہ روڈ کا رہائشی محمد اویس رکشہ پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 278 ج ب کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک لیا اور نقدی، موبائل فون اور رکشہ چھین کر فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ اور نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔