بھوآنہ پریس کلب کی نئی کابینہ کا اعلان، مدثر حسن شیخ صدر منتخب

بھوآنہ پریس کلب کی نئی کابینہ کا  اعلان، مدثر حسن شیخ صدر منتخب

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )پریس کلب بھوآنہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ممبران کی اکثریتی رائے سے مدثر حسن شیخ کو صدر جبکہ آصف اقبال کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں منظور رمانہ کو سینئر نائب صدر، عمر وقار اعوان اور یاسین ہرل کو نائب صدور مقرر کیا گیا۔اسی طرح حافظ اویس کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حافظ حسنین کو جوائنٹ سیکرٹری، رانا بوٹا کو انفارمیشن سیکرٹری اور ساجد علی بسمل کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا، جبکہ جاوید بھٹی ایڈووکیٹ کو پریس کلب کا لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں