بجلی چوری کرنے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے دو افراد کو قابو کر لیا گیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں میں فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران دو افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹیمپر کرکے بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔