جھنگ :ٹاؤٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتار
جھنگ :ٹاؤٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتارشورکوٹ سٹی پولیس نے ملزم سکندر عباس کو گرفتار کیا ،مقدمہ درج
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو استحصالی عناصر سے نجات دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی قیادت میں ٹاؤٹ مافیا کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈی پی او کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکندر عباس کو گرفتار کر لیا ہے ، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم چوری، رسہ گیری، مالِ مسروقہ کے لین دین اور تھانوں میں غیر قانونی مداخلت کے ذریعے شہریوں کے استحصال میں ملوث پایا گیا۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا ہے کہ جرائم میں سہولت کاری فراہم کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کارروائی جاری ہے ۔