فلڈ کنٹرول پلان مؤثر بنانے ،موک ایکسرسائز انعقاد کی ہدایت

فلڈ کنٹرول پلان مؤثر بنانے ،موک ایکسرسائز انعقاد کی ہدایت

فلڈ کنٹرول پلان مؤثر بنانے ،موک ایکسرسائز انعقاد کی ہدایت شہر، دیہات، قصبات اور یونین کونسل سطح پر ڈی سلٹنگ کا عمل تیز کیا جائے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت فلڈ کنٹرول پلان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں اربن فلڈنگ کی روک تھام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو کانٹی جینسی پلان فوری بھجوانے اور موک ایکسرسائز کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر، دیہات، قصبات اور یونین کونسل سطح پر ڈی سلٹنگ کا عمل تیز کیا جائے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اس کی باقاعدہ انسپکشن کریں۔انہوں نے ریسکیو 1122 کی مشینری کا آڈٹ کرانے اور تمام اداروں کی دستیاب مشینری کی تفصیلات طلب کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس باقاعدگی سے کیے جائیں اور سابقہ تجربات کی روشنی میں مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔کمشنر نے لائیو سٹاک کے لیے مویشیوں کی ویکسی نیشن پلان فراہم کرنے اور درختوں کا سروے کر کے مناسب ٹریمنگ کرانے کی بھی ہدایت کی تاکہ بارشوں اور طوفانی موسم میں نقصانات سے بچا جا سکے ۔بعد ازاں انہوں نے محکمہ مال کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لینڈ ریونیو، سٹمپ ڈیوٹی، زرعی انکم ٹیکس اور واٹر ریٹ ریکوری کے اہداف کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بقایا جات کی وصولی تیز کرنے اور مسنگ ڈیڈز کا ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے پرانے تقسیم کے کیسز 30 اپریل تک نمٹانے اور ڈیجیٹلائزیشن، اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام سمیت دیگر منصوبوں پر پیشرفت تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر سمیت دیگر ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں