چنیوٹ:کوڑے کے ڈھیر ختم کرنے کیلئے آپریشنز تیز کرنیکا حکم

چنیوٹ:کوڑے کے ڈھیر ختم کرنے کیلئے آپریشنز تیز کرنیکا حکم

چنیوٹ:کوڑے کے ڈھیر ختم کرنے کیلئے آپریشنز تیز کرنیکا حکم گرین بیلٹس،سڑکوں کے کناروں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت:ڈی سی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب ضلع بھر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام علاقوں سے کوڑے کے ڈھیروں کو فوری طور پر زیرو کرنے کے لئے فیلڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ،اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شہروں کی مجموعی خوبصورتی میں اضافے کے لئے گرین بیلٹس اور سڑکوں کے کناروں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیلہذا روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں