ٹو بہ:اربن فلڈنگ سے بچاؤ ،7واٹر ٹینکس کا منصوبہ شروع
ٹو بہ:اربن فلڈنگ سے بچاؤ ،7واٹر ٹینکس کا منصوبہ شروعمجموعی طور پر 10 لاکھ گیلن سے زائد بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کی گنجائش ہوگی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہری علاقوں اور مصروف بازاروں کو اربن فلڈنگ سے محفوظ بنانے کے لیے اہم منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ۔شہر بھر میں 7 بڑے زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر کیے جا رہے ہیں جن میں مجموعی طور پر 10 لاکھ گیلن سے زائد بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اس منصوبے پر تقریباً 58 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔
ضلعی حکام کے مطابق ان ٹینکس کی مدد سے بارش کے پانی کے مؤثر نکاس میں مدد ملے گی، جس سے سڑکوں، بازاروں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس سے شہریوں کی آمدورفت اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری متوقع ہے ۔تاہم بعض شہری حلقوں نے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فنڈز کا ممکنہ ضیاع قرار دیا ہے اور ماضی کے ناکام منصوبوں کی مثالیں بھی دی ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے اسے عملی نتائج سے ہمکنار کیا جائے تاکہ اربن فلڈنگ کے مسئلے کا مستقل حل ممکن ہو سکے ۔