شاہراہوں، بازاروں اور دیہات میں خصوصی صفائی آپریشن
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن \"ستھرا پنجاب\" کے تحت ضلع بھر میں ڈیپ کلیننگ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے جس کا مقصد شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے ۔
مہم کے دوران اہم شاہراہوں، گلی محلوں، بازاروں اور پبلک مقامات پر خصوصی صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی، سڑکوں کی دھلائی، دیہات میں نالیوں کی ڈیسلٹنگ اور کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ اس مہم کا حصہ ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن عطاء المحسن کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ایم ڈی نے کہا کہ مانیٹرنگ سٹاف، مشینری اور ویسٹ کلیکشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں ستھرا پنجاب ٹیموں کا ساتھ دیں اور کچرا ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں۔