عید الاضحی کیلئے عارضی سیل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ
شہر کے اندر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی:ڈی سی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عید الاضحیٰ پر بیوپاریوں اور خریداروں کو قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس ضمن میں ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کے ساتھ ساتھ شہر سے باہر عارضی سیل پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے ، تاہم شہر کے اندر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے عید الاضحیٰ سیل پوائنٹس کے قیام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان سیل پوائنٹس کے قیام کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سرگودھا روڈ، جھنگ روڈ اور ملت روڈ پر سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔