نادہندہ الاٹیز کے خلاف کارروائی کا حکم، پلاٹس منسوخی کا عندیہ

 نادہندہ الاٹیز کے خلاف کارروائی کا حکم، پلاٹس منسوخی کا عندیہ

ڈی جی کی ایف ڈی اے میں بقایاجات کی وصولی تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے نادہندہ الاٹیز سے بقایاجات کی وصولی کے لیے سخت ترین اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ بار بار نوٹسز کے باوجود بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کے پلاٹس منسوخ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ وہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ایف ڈی اے آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے دیرینہ نادہندگان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں