منہاج القرآن دادرسی سیل کے ضلعی دفتر کا افتتاح
خدمتِ انسانیت سب سے بڑی عبادت ہے : ڈاکٹر محمد رفیق نجم اوردیگر کا خطاب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) منہاج القرآن دادرسی سیل کے ضلعی دفتر کی افتتاحی تقریب جناح کالونی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم تھے ۔اس موقع پر ضلعی صدر دادرسی سیل مون چیمہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی خالد نور، ملک سرفراز قادری، میاں سہیل مقصود، غلام محمد قادری، رانا جاوید مصطفوی، طارق محمود انجم، ملک محب ناصر، ملک تنزیر ناصر اور محمد عرفان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے کہا کہ خدمتِ خلق سب سے بڑا کام ہے اور اس سے بڑی کوئی عبادت نہیں۔ اللہ رب العزت غریبوں کا خیال رکھنے والوں کو بے حد پسند کرتا ہے ، ہر صاحبِ حیثیت پر لازم ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود مستحق اور ضرورت مند افراد کی حتیٰ المقدور مدد کرے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ منہاج القرآن دادرسی سیل کے قائدین اور کارکنان کو ہمت دے تاکہ وہ انسانیت کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔افتتاحی تقریب کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ملک خالد نور نے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔اور شرکت پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ دادرسی سیل کا یہ ضلعی دفتر ایک رابطہ آفس کے طور پر کام کرے گا، جو جناح کالونی میں این جی گارمنٹس یونٹ پر قائم کیا گیا ہے اور ہر وقت دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف رہے گا۔