فیصل آباد: 24 گھنٹوں میں 43 ملزم گرفتار، منشیات واسلحہ برآمد

 فیصل آباد: 24 گھنٹوں میں  43 ملزم گرفتار، منشیات واسلحہ برآمد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 43 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 43 افراد کو حراست میں لیا، جن میں 23 منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 کلو سے زائد چرس، 10 کلو بھنگ، 100 گرام ہیروئن اور 306 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ 5 اشتہاری اور 12 عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں