زیر حراست ڈاکو چھڑانے کی کوشش، پولیس پر فائرنگ، ملزم زخمی

 زیر حراست ڈاکو چھڑانے کی کوشش، پولیس پر فائرنگ، ملزم زخمی

153 رب راجباہ کے قریب ملزم کے چارساتھیوں کاحملہ ،مقدمہ درج کرلیاگیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زیر حراست ڈاکو کو سامان کی ریکوری کے لیے لے جانے والی پولیس ٹیم پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزم فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ۔بتایاگیاہے کہ تھانہ ساہیانوالہ پولیس ٹیم ڈکیتی و راہزنی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ زیر حراست ملزم ظہیر عباس کو برآمدگی کے بعد واپس لا رہی تھی کہ راستے میں 153 رب راجباہ کے قریب ملزم کے چار نامعلوم ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔فائرنگ کے دوران دو گولیاں لگنے سے ملزم ظہیر عباس زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں