نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے چار لاکھ روپے بٹور لئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے چار لاکھ روپے بٹور لئے گئے۔
تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احتشام نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر اس سے چار لاکھ روپے بٹور لئے ۔ لیکن بعد ازاں نہ تو نوکری دلوائی گئی اور نہ ہی پیسے واپس کئے گئے ۔ جبکہ پیسوں کا تقاضہ کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جانے لگیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔