خواتین اور اہلخانہ کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

خواتین اور اہلخانہ کو گھر گھس  کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نجمہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں