ماموں کانجن میں معرکہ حق کی کامیابی پر ریلی
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ملک بھر کی طرح ماموں کانجن میں بھی معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک پرامن ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت حلقہ پی پی 103 کے امیدوار ایم پی اے چودھری محمد جہانزیب صفدر نے کی۔ریلی میں چیف آفیسر سعدیہ منظور، چودھری بنیامین جٹ، چودھری ذوالفقار سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔