جھنگ :موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 35 موٹر سائیکلیں برآمد
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی آئی اے سٹاف جھنگ نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں تصور عباس (سرغنہ)، منظور حسین اور حسن رضا شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 55 لاکھ روپے مالیت کی 35 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔