گوجرہ:ٹریفک اہلکاروں کی ویڈیو بنانے والے شہری پر مقدمہ

گوجرہ:ٹریفک اہلکاروں کی ویڈیو بنانے والے شہری پر مقدمہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے پہنچا دیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا )ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے والا شہری مقدمہ کی زد میں آ گیا۔ٹریفک پولیس انسپکٹر سعید الحسن ڈیوٹی پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار محمد عمر فاروق سکنہ جھنگ کو روکا گیا۔ اس دوران شہری نے مبینہ طور پر کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کی موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ٹریفک پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تھانہ سٹی گوجرہ کے حوالے کر دیا اور مقدمہ کے لیے تحریری درخواست جمع کروا دی۔ بعد ازاں پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں