احمد پور سیال میں معرکہ حق کی تکمیل پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی
احمد پور سیال (نمائندہ دنیا)معرکۂ حق بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر سینئر نائب صدر علمائے مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) پنجاب مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی زیرِ قیادت جامع فاروقیہ سعدیہ سے مین بازار تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں مفتی سید حبیب احمد شاہ، میاں شیخ محمد عارف، فوجی محمد رمضان خان بلوچ، شیر حیدر سیال اور چوہدری محمد قاسم میوسمیت سیاسی، سماجی شخصیات، تاجران اور مدارس کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔