بنیان المرصوص کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

بنیان المرصوص کی کامیابی پر  افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

چناب نگر (نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ناظم ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

یہ بات انہوں نے بنیان المرصوص آپریشن کو ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں