کمسن لڑکے کو مبینہ طور پر اغواکر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر سے کمسن لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے گلفشاں کالونی میں آصف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 13 سالہ بیٹا گھر کے باہر موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر اسے باتوں میں الجھا کر قابو کر لیا اور اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملز موں اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔