سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج جاری، 14امیدوار کامیاب قرار

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج جاری، 14امیدوار کامیاب قرار

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ صحت میں اسسٹنٹ اکانٹس آفیسر (BPS-16)کی خالی اسامیوں کے لیے 14 امیدواروں کو کامیاب قرار دیکر ان کے تقرر کی سفارش کی گئی ہے ،

 جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ چیف انسپکٹر اسٹمپ (BPS-17) کیلئے 4 اور انسپکٹر اسٹمپ (BPS-16) کے لیے 15 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ایس پی ایس سی کی جانب سے مذکورہ اسامیوں کیلئے اشتہار نمبر 08/2025 اور 10/2025 کے تحت درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جن میں اہل امیدواروں سے تحریری امتحانات لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں