جھنگ بھکر روڈ پر ٹریفک حادثہ، دو افراد زخمی

جھنگ بھکر روڈ پر ٹریفک  حادثہ، دو افراد زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ بھکر روڈ پر ملوانہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اترتے ہوئے الٹ گئی۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کی جانب سے قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں