پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران لاکھوں روپے کا فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران لاکھوں روپے کا فراڈ

جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کیں ، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محبوب نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کر دیئے اور لاکھوں روپے مالیت کی رقم بٹور لی گئی۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں