شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ملز موں نے اظہر کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)غلام محمد آباد میں شہری کو مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے اور سادہ کاغذات پر نشانِ انگوٹھا لگوانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ اظہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اسے قابو کرکے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس سے سادہ کاغذات پر نشانِ انگوٹھا بھی لگوا لیا۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔