باپ بیٹے کو قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)باپ بیٹے کو قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں غلام مصطفی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔