قربانی کے 2 بکرے چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں قربانی کے لیے رکھے گئے دو بکرے چوری کر لیے گئے ۔
اشرف نامی شہری کے مطابق بکرے گھر کے باہر بندھے ہوئے تھے جنہیں نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔