رجسٹری برانچ کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

رجسٹری برانچ کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کرکے رجسٹریشن کلرک کو20 ہزار رو پے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 وزیر آباد کی رجسٹری برانچ کے کلرک عبیدالرحمن کو رشوت کی رقم جیب میں ڈالتے پکڑ اگیا ، ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ کلرک نے فیس ریفنڈ کرنے کیلئے رشوت لی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں