جھنگ روڈ پرٹرنک سیور پائپ لائن 15 جون تک مکمل کرنے کا حکم
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے جھنگ روڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیوریج آپریشنز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ثاقب رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے واسا افسران کو بھٹہ روڈ، نعمت آباد روڈ اور الفا روڈ پر زیادہ سے زیادہ مشینری آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بھٹہ روڈ سے ملحقہ آبادیوں مختار کالونی، ٹوکہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج مسائل کا پائیدار حل نکالنے کے لیے خصوصی اقدامات کی تاکید کی۔ انہوں نے الفا روڈ پر قائم پانی چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سربمہر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ عید تعطیلات تک زیادہ پانی چھوڑنے والی کوئی فیکٹری نہیں چلنی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے واسا کے زیر انتظام جھنگ روڈ پر جاری ترقیاتی سکیم کے ٹرنک سیور پائپ لائن بچھانے کے کام کا بھی جائزہ لیا اور اسے 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔