مولانا حافظ ایوب صابر کے بھائی محمد بلال مغل کا انتقال وسپردخاک
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے رہنما شاعر اسلام، خطیب و مہتمم جامع مسجد اشرفیہ شالیمار پارک فیصل آباد حضرت مولانا حافظ محمد ایوب صابر اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما چیف ایڈیٹر ہفت روزہ اہلحدیث مولانا محمد ابرار ظہیر کے بڑے بھائی محمد بلال مغل مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔
مرحوم کو گوجرانوالہ اور مولانا حافظ محمد ایوب صابر کو فیصل آباد میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم سمیت دیگر رہنماؤں نے مرحومین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔