خریداری کے دوران شہری جیب تراشوں کا شکار

خریداری کے دوران شہری  جیب تراشوں کا شکار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں خریداری کے لیے آنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدام نامی شہری مارکیٹ میں خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ چوری کی دفعات کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں