کمالیہ:نامعلوم افرادبکرا اوربیل چوری کر کے لے گئے
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) چک نمبر 360 گ ب کے رہائشی محمد بوٹا نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزم اس کا بکرا، مالیت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ، چوری کرکے لے گئے ۔
دوسرے واقعہ میں چک نمبر 268 گ ب کے رہائشی جنید سلطان نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے احاطہ مویشیاں سے بیل، مالیت 1 لاکھ 50 ہزار روپے ، چوری کرکے فرار ہو گئے ۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔