جھنگ:بجلی کے پول میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد زخمی

جھنگ:بجلی کے پول میں  کرنٹ لگنے سے 2 افراد زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) احمد پور سیال کے علاقے گڑھ مہاراجہ روڈ پر بجلی کے پول میں کرنٹ آنے کے باعث دو افرادزخمی ہوگئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرین لال حسین اور کمسن عون عباس پول کے قریب سے گزر رہے تھے کہ کرنٹ کی زد میں آ گئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام نے شہریوں کو برقی تنصیبات سے دور رہنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں