کمالیہ: گھر میں گھس کر خاتون سے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی

کمالیہ: گھر میں گھس کر خاتون  سے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی

کمالیہ (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کے علاقے محلہ کشمیر ٹاؤن میں دو نامعلوم خواتین نے گھر میں گھس کر خاتون کو نشہ آور چیز سنگھا کر بے ہوش کر دیا اور زیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

متاثرہ شہری نوشیر علی تنویر کے مطابق ملزمان نے اس کی اہلیہ کے کانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی طلائی بالیاں اور ہزاروں روپے نقدی چوری کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں