مکوآنہ میں معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد

مکوآنہ میں معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد

کھیل نوجوانوں ں حب الوطنی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں: مقررین

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول مکوآنہ میں آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر کے مقامی کرکٹ کلبز کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد قومی ترانے کی دھن سے کیا گیا، جبکہ نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں ذوالقرنین طاہر، رانا عظیم شاہد، رانا فہیم شاہد، عامر شاہ، عبدالرحیم ہرل، ملک سرفراز اور ملک رضوان نے خصوصی شرکت کی۔میچ کی اختتامی تقریب کے دوران رانا عظیم شاہد ایڈووکیٹ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں حب الوطنی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اس نوعیت کے سپورٹس ایونٹس نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں