گوجرہ: نالی کے تنازع پر گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد

 گوجرہ: نالی کے تنازع پر گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد

چک نمبر 360 ج ب کی سعدیہ سرفراز کوماجدوغیرہ نے ماراپیٹا،مقدمہ درج

گوجرہ (نمائندہ دنیا) نالی کے تنازع پر چار افراد نے گھر میں گھس کر بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 360 ج ب کی بیوہ خاتون سعدیہ سرفراز کا گاؤں کے رہائشی ماجد علی وغیرہ سے نالی کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا۔ اس دوران معمولی تلخ کلامی پر معاملہ شدت اختیار کر گیا اور ماجد علی وغیرہ مشتعل ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ چار افراد نے گھر میں داخل ہو کر بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے ، جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئی۔اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں