شورکوٹ :ہیٹ ویو کا خدشہ، موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ

 شورکوٹ :ہیٹ ویو کا خدشہ، موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریض بڑھ گئے ،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں:ڈاکٹرز

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث شورکوٹ اور گردونواح میں ہیٹ ویو کے خدشات بڑھ گئے ہیں جبکہ شدید گرمی کے باعث شہری مختلف موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ ہسپتال کے ڈاکٹر ذیشان مظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ، خصوصاً جب تیز اور گرم لو چل رہی ہو۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شدید گرمی کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ ڈاکٹر ذیشان مظہر نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال کریں، سر کو کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپ کر رکھیں جبکہ وقفے وقفے سے منہ اور چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوتے رہیں تاکہ جسمانی درجہ حرارت متوازن رہے ۔ گرمی کی شدت، چکر آنے ، بے ہوشی یا دیگر علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال یا ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں