شورکوٹ: نوجوانوں میں آگاہی کیلئے پاپولیشن ویلفیئر کا سیمینار

 شورکوٹ: نوجوانوں میں آگاہی کیلئے پاپولیشن ویلفیئر کا سیمینار

طلبہ اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں :سلمیٰ طاہر ،ڈاکٹرشہزادودیگر

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر جھنگ کی جانب سے نوجوان نسل کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج شورکوٹ شہر میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں طلبا و طالبات کو ہراسانی سمیت دیگر سماجی مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن جھنگ سلمیٰ طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن پنجاب بھر کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں جا کر نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 15 سے 30 سال کی عمر کے طلبا و طالبات کو ہراسانی، تحفظ اور سماجی آگاہی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو بااعتماد اور ذمہ دار شہری بنایا جا سکے ۔سیمینار میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد شہزاد، پروفیسرز اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں